ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دہشت گردی فنڈنگ کیس میں اب شبیر شاہ کا قریبی اسلم وانی ای ڈی کے ہتھے چڑھا

دہشت گردی فنڈنگ کیس میں اب شبیر شاہ کا قریبی اسلم وانی ای ڈی کے ہتھے چڑھا

Sun, 06 Aug 2017 18:02:21    S.O. News Service

نئی دہلی،6اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): جموں کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کے قریبی اسلم وانی کو ای ڈی نے سری نگر سے گرفتار کیا ہے۔دہشت گردی فنڈنگ سے منسلک ہونے کے شک میں گرفتار اسلم کو ای ڈی کو اب پوچھ گچھ کے لئے دہلی لا رہی ہے۔دراصل ای ڈی نے دہشت گردی فنڈنگ کیس میں گزشتہ دنوں شبیر شاہ سمیت 7افراد کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اب وانی ان ہتھے چڑھا ہے۔وانی اور شاہ دونوں پر منی لانڈرنگ کیس کے تحت کیس درج ہے۔دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے 2005میں بھی اسلم وانی کو گرفتار کیا تھا اور وہ ان دنوں ضمانت پر تھا۔پولیس نے تب اسلم کے پاس سے شبیر شاہ کے لئے پاکستان سے حوالہ کے ذریعے تقریبا 60لاکھ روپے بھی برآمد کئے تھے۔اسلم نے تفتیش میں انکشاف کیا تھا کہ وہ شبیر شاہ اور جیش محمد کے لئے کام کرتا تھا۔اس نے یہ بھی بتایا تھا کی اس نے سرحد پار سے حوالہ کے ذریعے آئے 2کروڑ روپے شبیر کو پہنچائے۔پولیس ذرائع کے مطابق، تب سرکار شبیر شاہ پر نرم تھی اور اس کی وجہ سے علیحدگی پسند شبیر شاہ کو پوچھ گچھ کے لئے 161نوٹس دیا گیا، لیکن کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوئی۔آپ کو بتا دیں سرحد پار سے دہشت گردی فنڈنگ کے آج تک کے ”آپریشن حریت“کے بعد معاملے کی تحقیقات کر رہی این آئی اے نے 24جولائی کو کشمیر اور دہلی سے 7ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ان میں الطاف احمد شاہ، فٹوش گیلانی، ایاز اکبر کھانڈے، بادشاہ معراج الدین کلول، پیر سیف اللہ ا، آفتاب ہلالی شاہ، نعیم خان اور فاروق احمد ڈار عرف بٹا کراٹے شامل ہے۔


Share: